۱۷ آبان ۱۴۰۳ |۵ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 7, 2024
جلسه اخلاق

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین علیدادی سلیمانی نے کہا: انسان کی طرف مغرب کی توجہ فقط جسم یا جسمانی اعضا پر ہے اور مغربی مفکرین انسان کو محض جسمانی وجود کے تناظر میں دیکھتے ہیں، نہ کہ اس کی روح و روان کے حساب سے، جس کی وجہ سے انسان کی اصل کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ کرمان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین علیدادی سلیمانی نے مدرسہ علمیہ فاطمیہ کرمان میں درسِ اخلاق میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: مغربی مفکرین انسان کو محض جسمانی وجود کے تناظر میں دیکھتے ہیں، نہ کہ اس کی روح و روان کے حساب پر، جس کی وجہ سے انسان کی اصل کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا: دنیا میں انسان کو دو زاویوں سے مشاہدہ کیا جا سکتا ہے: ایک زاویہ انسانی فطرت سے متعلق ہے اور دوسرا اس کی انسانیت کی سے تعلق رکھتا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین سلیمانی نے مزید کہا: جب ہم فطرت کی طرف متوجہ ہوتے ہیں تو ہماری توجہ انسانی جسم یا جسمانی اعضا کی طرف ہوتی ہے اور جب ہم انسانیت کی طرف متوجہ ہوتے ہیں تو دراصل ہم انسان کی روح و روان پر غور کر رہے ہوتے ہیں۔

مغربی مفکرین انسان کو محض جسمانی وجود کے تناظر میں دیکھتے ہیں

کرمان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: آج انسان کی طرف مغرب کی توجہ فقط جسم یا جسمانی اعضا پر ہے اور مغربی مفکرین انسان کو محض جسمانی وجود کے تناظر میں دیکھتے ہیں، نہ کہ اس کی روح و روان کے حساب پر، جس کی وجہ سے انسان کی اصل کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

امام جمعہ کرمان نے کہا: جب کہا جاتا ہے کہ انسان ایک "حیوان ناطق" ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ یہ ہمارے اختیار میں ہے کہ ہم حیوانیت اور انسانیت میں سے کس پہلو کو فروغ دیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .